ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کنگ فیشر پرندے کی طرح اڑ کر چلے گئے مالیا:ہائی کورٹ

کنگ فیشر پرندے کی طرح اڑ کر چلے گئے مالیا:ہائی کورٹ

Mon, 19 Sep 2016 19:30:02  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 19؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )ممبئی ہائی کورٹ نے آج کہا کہ صنعت کار وجے مالیا نے اپنی کمپنی کا نام ’کنگ فیشر ‘ صحیح رکھا تھا کیونکہ اس نام کے پرندے کی طرح وہ بھی بغیر کسی سر حد کی فکر کئے اڑ کر دور چلے گئے۔جسٹس ایس سی دھرمادھکاری اور جسٹس بی پی کولاباوالا کی بنچ نے سروس ٹیکس محکمہ کی طرف سے دائر ایک اپیل اور ایک درخواست پر سماعت کے دوران یہ تبصرہ کیا۔جسٹس دھرمادھکاری نے کہاکہ کیا کسی کو معلوم ہے کہ انہوں (مالیا)نے اپنی کمپنی کا نام کنگ فیشر کیوں رکھاتھا ؟ تاریخ میں کوئی بھی اس کمپنی کے لیے اس سے بہتر نام نہیں رکھ سکتا تھا، کیونکہ کنگ فیشر ایک پرندہ ہے جو دور تک اڑ سکتا ہے ، اسے کوئی سرحد نہیں روک سکتی ، جیسے کوئی بھی انہیں (مالیا )کو نہیں روک سکا۔عدالت نے سروس ٹیکس محکمہ کی اپیل کو قبول کر لیا جس میں قرضہ وصولی اتھارٹی کی طرف سے 2014میں دئیے گئے ایک حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔عدالت اس پر بعد کے مرحلے میں سماعت کرے گی۔محکمہ کی طرف سے کی گئی اپیل کے مطابق مالیا پر کنگ فیشر ایئر لائنس کی طرف مسافروں کو اپریل 2011سے ستمبر 2012کے درمیان فروخت گئے ٹکٹوں پر 32.78کروڑ روپے کا سروس ٹیکس بقایہ ہے۔محکمہ کا مالیا پر کل بقایہ 532کروڑ روپے ہے۔


Share: